جموں// شہر کے مختلف روٹوں پر چل رہی میٹاڈوروں میںچلائے جارہے زور دار فحش میوزک کی وجہ سے عام لوگ خاص طور کالجوں اور سکول جانے والی طالبات اور خواتین کو سخت ذہنی کوفت ہوتی ہے ۔ٹریفک رولز کے مطابق مسافر گاڑیوں میں زور دار اور فحش گانے بجانا منع ہے ۔حد تو یہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے سامنے یہ سب کچھ ہوتا ہے مگر کیا مجال یہ حضرات ٹس سے مس ہوں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اب ایک معمول بن چکا ہے۔جب کئی کوئی سڑک حادثہ پیش آتا ہے تو چند دنوں تک پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ خوب ڈھنڈورہ پیٹا جاتاہے کہ یہ کیا جائے گا وہ کیاجائیگا۔مگر ماضی گواہ ہے کہ کچھ بھی نہیںکیا جاتاہے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا۔