Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

میوہ ٹرکوں کی درماندگی سنگین مسئلہ چیف سیکریٹری کی سنجیدگی اطمینان بخش،عمل بھی ہو

Mir Ajaz
Last updated: October 11, 2022 12:58 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

حکام کی جانب سے میوہ بردار ٹرانسپورٹ کو ترجیحی بنیادوںپر جموں کی جانب نکالنے کے حکومتی دعوئوں کے برعکس شاہراہ پر میوہ ٹرکوں کی درماندگی کا سلسہ ختم نہیں ہورہا ہے ۔گزشتہ دنوں جب اس مسئلہ کو لیکر میوہ صنعت سے وابستہ لوگ سراپا احتجاج بن گئے تو حکومت حرکت میں آگئی اور نہ صرف ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے کو تبدیل کیاگیا بلکہ بار بار یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ میوہ ٹرکوں کو پہلی فرصت میں نکالاجائے گا تاہم اتوار کو ایک بار پھر یہ خبر سامنے آئی کہ شاہراہ پر ہزاروں میوہ ٹرکوں کو روک دیاگیا ہے جس کے بعد چیف سیکریٹری کو مداخلت کرکے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میںدرماندہ میوہ ٹرکوں کو جموں کی جانب نکالنے کیلئے24گھنٹوں کی مہلت دی گئی بلکہ حکام کو روزانہ بنیادوں پر ٹریفک کی صورتحال کی رپورٹ جمع کرنے اور فروٹ گروورس کے ساتھ مل کر قابل عمل ٹریفک پلان تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔اس کے بعد پیر کو یہ خبر آئی کہ چوبیس گھنٹوں میں قاضی گنڈ سے 9ہزارٹرکوں کو جموں کی جانب نکال لیاگیا۔چیف سیکریٹری کی تنبیہ کے میوہ ٹرکوں کو نکالنے کی خبریں اطمینان بخش ہیں اور اس کا خیر مقدم کیاجاناچاہئے کیونکہ یہ وضاحت کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کہ اس سیزن میں روزانہ سینکڑوں ٹرک کشمیر سے میوہ لیکر ملک کی مختلف منڈیوں کی جانب روانہ ہوتے ہیں اور اگر یہ میوہ بروقت میوہ منڈیوں تک نہ پہنچ جائے تو یہ گرمی کی وجہ سے گاڑیوںمیں ہی سڑجاتا ہے اور منڈی پہنچ کر پھر اس میوہ کو اونے پونے دام فروخت کرنا پڑتا ہے ۔اس صورتحال میں لازمی ہے کہ سرکار میوہ بردار گاڑیوں کو فوری طور جموں تک پہنچانے کا بندو بست کرے اور سرکار کوششیں بھی کررہی ہے ۔نہ صرف اب تک دو دفعہ چیف سیکریٹری نے اس سلسلے میںاعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت کی جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے از خود رام بن کا دورہ کرکے زمینی سطح پر تعینات سرکاری مشینری تک یہ ہدایات غیر مبہم الفاظ میں پہنچائیں کہ میوہ گاڑیوںکو ترجیحی بنیادوںپر ادھم پور کراس کرایا جائے ۔ اس کیلئے جہاں شاہراہ کی مرمت کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی اور رات کو شاہراہ چار گھنٹے مرمت کی غرض سے بند رکھنے کا فیصلہ لیاگیا تاکہ دن میں شاہراہ پر بلاخلل ٹریفک چل سکے وہیںرام بن ضلع میں شاہراہ پر خانہ بدوش قبائل کی اپنے مال سمیت پیدل نقل و حمل پر بھی پابندی عائد کردی گئی اور ان کیلئے ٹنل سے قبل ہی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیاگیا تاکہ وہاں سے انہیں ٹرکوں میںروانہ کرکے ادھم پور یا اس سے آگے تک پہنچایاجاسکے ۔اس اقدام کے نتیجہ میں حکام کو امید ہے کہ شاہراہ پر غیر ضروری جام سے بچا جاسکتا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ اقدامات سرکار صرف اس لئے کررہی ہے تاکہ ہمارا میوہ بروقت شاہراہ کا پر خطر حصہ عبور کرکے ادھم پور تک پہنچ سکے جہاں سے پھر آگے بڑھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے تاہم ان سرکاری اقدامات کے باوجود اگر میوہ ٹرکوں کو شاہراہ پر درماندہ رکھا جاتا ہے اور سرکاری احکامات کی زمینی سطح پر عمل آوری نہیںہورہی ہے تو یہ تشویشناک صورتحال ہے۔ایک طرف حکومت پوری نیک نیتی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ میوہ گاڑیاں بلاخلل چل سکیں اور انہیں فوری طور ادھم پور تک پہنچایا جائے ،دوسری جانب اگر یہ صورتحال ہے کہ میوہ ٹریفک اس کے باوجود بھی روکا جاتا ہے اور میوہ گاڑیوںکی درماندگی ہفتہ بھر تک رہتی ہے تو یہ یقینی طور پر ایک سنگین صورتحال ہے جس کا تدارک ناگزیر ہے ۔حکام اس بات سے بالکل آگاہ ہونگے کہ اس سال میوہ فصل بہت اچھی ہوئی تھی اورپیداوار امیدوں سے کہیں زیادہ تھی تاہم جس طرح ملک و بیرون ملک منڈیوںسے اطلاعات آرہی ہیں کہ کشمیری میوہ کے خریدا ر ہی نہیں ہیں اور انتہائی سستے داموں میوہ منڈیوں میں فروخت ہورہاہے تو اُس نے میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے۔اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ جس بھائو سے اس وقت ملک کی منڈیوں میں کشمیری میوہ فروخت ہورہا ہے ،اگر اُسی بھائو سے میوہ فروختگی کا سلسلہ جاری رہے تو میوہ اگانے والوںکیلئے اخراجات کی بھی بھرپائی کرنا مشکل ہوگی ۔یہ ایسی صورتحال ہے جو باعث تشویش ہے اور اس کے دور درس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ویسے بھی آج کل اب یہ بات زبان زد عام ہے کہ کشمیرکی میوہ صنعت ڈوب چکی ہے کیونکہ اب گزشتہ کئی برسوںسے میوہ کے ریٹ صحیح نہیں مل رہے ہیں اور میوہ اگانے والے خود کشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ قرضوں تلے ڈوب چکے ہیں۔جب صورتحال اتنی پریشان کن ہو اورمیوہ کی حالت یہ ہو تو ایسے میں اگر ہمارا میوہ مزید کئی کئی غیر ضروری طور راستے میں رہ جائے تو نرخوں کا مزید نیچے آجانا طے ہے کیونکہ جب تاخیر سے میوہ منڈیوں تک پہنچ جاتا ہے تو اس کی حالت غیر ہوچکی ہوتی ہے اور خستہ ہوچکا ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں بھائو کا گرجانا فطری امر ہے ۔اس صورتحال میں سرکار کے کاندھوںپر دوہری اور بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیری میوہ کی بروقت منڈیوںتک رسائی یقینی بنائے تاکہ خسارے کا حجم کم سے کم کیاجاسکے ۔جتنا جلدی میوہ منڈیوں تک پہنچ جائے گا ،اُتناہی اس کا معیار اچھے رہے گا اور اگر معیار اچھا رہے تو امید کی جاسکتی ہے کہ بھائو بھی بہتر ہوجائے گااور ایک دفعہ جب بھائو بہتر رہے گا تو ہم خسارے سے منافع کی جانب سفر کرسکتے ہیں۔ایسے میں سرکار سے توقع ہے کہ وہ قول کو فعل میں تبدیل کرتے ہوئے میوہ کی ملک کی مختلف منڈیوں تک بروقت رسائی یقینی بنائے اور اس کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑے ،وہ کیاجاناچاہئے تاکہ میوہ صنعت کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?