سرینگر// تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے ریاست جموں وکشمیر میں میوہ صنعت کے فروغ اور بہتر طریقے پر پھلنے پھولنے کے لئے معیاری سپرے تیلوں کو وقت پر فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ویڈول درختوں کے سپرے تیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر بڈگام محمدہارون ملک، ڈائریکٹر ایگریکلچر سید الطاف اعجاز اندرابی اور دیگر متعلقین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ویڈول کمپنی کے نمائندوں نے اس موقعہ پر ویڈول کے استعمال سے متعلق فوائد کا ذکر کیا۔ وزیر نے کہا کہ حکومت کسی بھی ان رجسٹرڈ کمپنی کو بازار میں آنے کی اجازت نہیں دے گی ۔