جموں//باغبانی کے وزیر سید بشارت احمد بخاری نے کسانوں کو آسانی سے ٹی ایس او دستیاب نہ ہونے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تیل کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران اس معاملے کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری باغبانی،ڈائریکٹر باغبانی جموں، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایچ پی ایم سی لمٹیڈ، ڈائریکٹر لاء انفورسمنٹ جے اینڈ کے، پریذیڈنٹ کشمیر ایپل گرؤرس اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن، ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، آئی او سی ایل، ٹوٹل آئیل انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ، اور پیٹ روسٹر کے نمائندے میٹنگ میں موجود تھے۔وزیر نے متعلقین سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور سے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تا کہ باغ مالکان کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں معیاری ٹی ایس او دستیاب ہوسکے۔سیکرٹری باغبانی منظور احمد لون نے وزیر کو جانکاری دی کہ تیل کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اتھورائزڈ ڈسٹری بیوٹروں کی فہرست اور تمام تفاصیل30 نومبر 2017 تک متعلقہ محکموں کو پیش کریں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف معیاری ٹی ایس او ہی میوہ اُگانے والوں کو مہیا کرایا جاسکے۔وزیر کو مزید بتایا گیا کہ تیل کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اشیاء کی وضح کی گئی نرحیں بھی متعلقہ محکموں کو پیش کریں۔