سرینگر/ /مےوہ صنعت کو فروغ دےنے کےلئے کشمےر اےپل مرچنٹس اےسوسی اےشن دہلی کے سےکرےٹری وجے کمار تالرنے کئی معروف میوہ خریداروں کے ہمراہ وادی کا 2روزہ دورہ کیا۔انہوں نے واپس روانگی سے قبل کہاکہ اُن کاکشمیرکے ساتھ دہائیوں سے تعلق رہاہے اوراُنکی یہ کوشش اورخواہش ہے کہ کشمیرکی میوہ صنعت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی کشمےر اےپل مرچنٹس اےسوسی اےشن دہلی کے سےکرےٹری وجے کمار تالرا وادی کے2 روزہ دوزہ کیا ،جس دوران وہ شوپیان ،پلوامہ ،اسلام آباد،سوپور،ہندوارہ اوردیگرکئی علاقوں میں بھی گئے اوروہاں مقامی مالکان باغات اورمیوہ بیوپاریوں کیساتھ بات چیت کی۔وجے کمار تالرنے دلی فروٹ منڈی کے مشہور میوہ خریدارکشورکمارواسوانی کے ہمراہ مقامی بیوپاریوں کے ساتھ میوہ صنعت سے جڑے کئی اہم مسائل پر تبادلہ خےال کیا۔ وجے کمار کئی مےوہ باغات کا بھی از خود دورہ کیااوروہاں امسال مےوے کی فصل کا جائزہ لیا اور موسمی صورتحال سے متعلق بھی وہ مےوہ تاجروں سے بات چےت کی ۔اپنے 2 روزہ دورے کے دوران کشمےر اےپل مرچنٹس اےسوسی اےشن دہلی کے سےکرےٹری وجے کمار تالرا شمالی کشمےر کے بعد جنوبی کشمےر کے کئی علاقوں کادورہ کرنے کے دوران میوہ صنعت سے جڑے طبقوں کودرپیش مسائل اورمشکلات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ،اورمقامی بیوپاریوں کواسبات کی یقین دہانی کرائی کہ اُنھیں ہرممکنہ تعاون فراہم کیاجائیگا۔ مسٹر تالرا سرےنگر فروٹ منڈی ،سوپور فروٹ منڈی ،شوپےاں فروٹ منڈی اور ہندوارہ فروٹ منڈی کا دورہ کرےنگے۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ فروٹ اےسوسی اےشن کے عہدےدار بھی موجود تھے۔اتوارکودوروزہ دورہ مکمل کرنے اورنئی دہلی روانہ ہونے سے قبل کشمےر اےپل مرچنٹس اےسوسی اےشن دہلی کے سےکرےٹری وجے کمار تالرنے کہاکہ اُن کاکشمیرکیساتھ دہائیوں سے تعلق رہاہے اوراُنکی یہ کوشش اورخواہش ہے کہ کشمیرکی میوہ صنعت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔