سوپور//قصبہ سوپور کے میونسپل کونسل کے سینکڑوں ملازمین ،جن میں صفائی کرم چاری، لیبر ملازمین بھی شامل تھے ،نے کونسل کے ایگزیکٹوں آفیسر غلام محمد لون کو تبدیل کیا جائے ۔ملازمین نے کمیٹی کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے اور ’محنت ہماری لوٹ تمہاری نہیں چلے گی‘ نعرے لگائے ۔ ملازمین نے احتجاج کے دوران تب تک غیر معینہ عرصہ تک کام چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جب تک نہ یہاں کے اگزیکٹوں آفیسر کو تبدیل نہیں کیا جاتا تب تک ملازمین کمیٹی کا کوئی بھی کام انجام نہیں دینگے۔ملازمین کا مطالبہ ہے کہ وادی کے باقی 44 میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین مستقل ہوئے ہیں صرف سوپور میونسپل کونسل کے ملازمین ہی آج تک مستقل نہیں ہو پائے ہیں جو کہ ہماری ساتھ سراسر ناانصافی ہے، ہمارے سروس بُک، پنشن بُک ابھی بھی نامکمل ہے عرصہ دراز سے جو ملازمین کونسل میں کام کرتے آئے ہیں، ان کے کاغذات ابھی بھی مکمل نہیں ہو پائے ہیں۔ملازمین نے کہا کہ کمیٹی میںدور دراز علاقوں کے ملازمین کی چور دروازے پیچھے بھرتی ہوتی ہے اور ہم مین قصبہ کے باشندے ہونے کے باوجود بھی ہمارے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے اور جو ملازمین حق میں اپنی آواز بلند کرتے ہیں تو اُس کو کمیٹی سے جلدی تبدیل کیا جاتا ہے اس لئے ہم ملازمین اربن لوکل باڑیز کے ڈائریکٹر سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر میونسپل کونسل کو لوٹنے سے بچانا ہے تو یہاں کے ایکزیکٹو آفیسر کو جلدی تبدیل کیاجائے کیونکہ یہ کمیٹی رشوت خوری کا اڈہ بن چکی ہے۔ اس بارے میں ایکزیکٹو آفیسر غلام محمد لون نے بتایا ہے کہ ملازمین مجھ پر جوالزامات عائد کرہے ہیں، یہ سراسر بے بنیاد ہے کیونکہ یہاں کے ملازمین تبدیل نہیں ہونا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر چہ سرکاری قانون کے تحت ملازم کو دوسالوں کے بعد تبدیل کیا جاتا ہے اس کے برعکس میں نے یہاں کے دو ملازمین کو تبدیل کروایا کیونکہ ان ملازموں کو اس کمیٹی میں 18 سال ہوچُکے تھے اگر میں کہیں پر بھی غلط ثابت ہونگا تو میں کوئی بھی سزا پانے کے لئے تیار ہوں۔