جموں //کمشنر میونسپل کارپوریشن جموں رمیش کمار ِآئی اے ایس کی قیادت میں منگل کے روز آنے والے عید ء میلاد النبی کے مبارک موقعہ پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس کے دوران تمام متعلقہ محکموں کو مختلف علاقوں خصوصی طور سے مساجد اور مساجد کی جانب راستوں کی صفائی میں بہتری لانے کے لئے صفائی کرمچاریوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ایگزیکٹو انجینئر (الیکٹرک) جے ایم سی کو سٹریٹ لائٹوں کو قابل کا ربناناے اور خراب لائٹوں کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی گئی۔سکے علاوہ اے ای ای (ٹرانسپورٹ) کو کوڑا کرکٹ اُٹھانے اور اسے جمع نہ ہونے دینے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہیں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینوں کو بھی اس کام کے لئے لگانے کی ہدایت دی گئی، تاکہ کوڑا کرکٹ ضمع نہ ہو جائے خصوصی طور سے مساجد والے علاقوں اور مساجد کی جانب جا رہی سڑکوں پر۔کمشنر جے ایم سی نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ عید میلاد النبی کی تقریب سعید احسن طریقہ سے منانے کے لئے تمام مطلوبہ تعاون فراہم کرے۔