جموں//رکن قانون سازکونسل وکرم رندھاواکی صدارت میں جموں میونسپل کارپوریشن کااجلاس منعقدہواجس میں جموں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران وافسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اورکام کاج کے بارے میں رکن قانون سازکونسل کوجانکاری دی گئی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل سی وکرم رندھاوانے کہاکہ میٹنگ کامقصد جموں کوماڈل شہربنانے سے متعلق نقش ِ راہ پرغوروخوض کرناہے۔ جوائنٹ کمشنرآرایس جموال نے امرت کے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں کے کام کاج کے بارے میں رکن اسمبلی کوجانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی کی تجاویز کے تحت بھی تعمیروترقی کے کام کیے جارہے ہیں۔ جن پراجیکٹوں کی میٹنگ کے دوران جانکاری دی گئی ان میں پیڈسٹرین پاتھ وے آف پیرکھوہ، ٹریفک سگنلوں کونصب کرنا، پنج تیرتھی میں رمپ بیسڈپارکنگ ، ڈیولپمنٹ آف گرین سپیسز وغیرہ شامل ہیں۔وکرم رندھاوانے جے ایم سی افسران کاانہیں تفصیلی جانکاری دینے کیلئے شکریہ اداکرتے ہوئے کارپوریشن کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ میںنیرج گپتا ، چیف اکائونٹس افسر، رنجیت سنگھ سیکریٹری، کوشل چند، جوائنٹ کمشنر(ورکس)، ہریندر اروڑہ ، ٹائون پلانر ، ایس سرجیت سنگھ ایگزیکٹیوانجینئر، ستیش بالی ، ایگزیکٹیو انجینئر (تریکوٹہ ڈویژن)، ڈاکٹر انیتاسلگوترہ ہیلتھ افسر، ڈاکٹرجسونت سنگھ،میونسپل ویٹرنری آفیسر، کامنی کیسراورراجیش گپتا چیف انکروچ منٹ آفیسران ، سبھاش چندر، ایس پرتھی پال سنگھ ، سینی ٹیشن آفیسران، پریم راج اورسنجیو شرما، ٹرانسپورٹ آفیسرس ، انکوش کپور ، انفارمیٹک آفیسران موجودتھے۔