جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے علاقہ گنگیال میں صحت وصفائی کی ایک مہم کاآغاز کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنرجموں کمارراجیورنجن نے اس مہم کاافتتاح کیاجوائنٹ کمشنرجے ایم سی راجیش شرما بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔ جے ایم سی کے ہیلتھ اینڈسینی ٹیشن ونگ ،ٹرانسپورٹ ونگ نے اس مہم کوکامیاب بنانے کیلئے مناسب تعدادمیں مشینری اورافرادی قوت فراہم کی تھی۔اس دوران پارکنگ جگہوں ،نالیوں،گلیوں اوربازاروں میں صفائی کی گئی۔ دکانداروں سے تاکیدکی گئی کہ وہ کوڑاکرکٹ کھلے عام سڑکوں اورگلیوں میں پھینکنے کے بجائے جگہ جگہ رکھے گئے کوڑا دانوں میں ڈالیں ۔جوائنٹ کمشنرجے ایم سی نے لوگوں سے کہاکہ وہ علاقہ میں صحت وصفائی کوبنائے رکھنے کے لئے جموں میونسپل کارپوریشن کوتعاون دیں اورپالی تھین بیگوں کے استعمال سے احتراز کریں۔ چیف ٹرانسپورٹ آفیسرہیلتھ آفیسراوردیگراہلکاربھی اس مہم کے دوران موجودتھے۔