سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سیصفائی مہم کے تحت کل شہر کے متعدد علاقوں میں صفائی ستھرائی کی گئی ۔ایس ایم سی کے چیف سینیٹیشن آفیسر محمد اکبر صوفی کی قیادت میںکارپوریشن کی مختلف ٹیموں نے نالہ مار ،راجوری کدل ،خانیار ،نور باغ ،صفا کدل ،گوجوارہ ،حول ،زڈی بل ،صورہ ،نوے فٹ روڈ ،بژھ پورہ اور باس پاس کے متصل علاقوں میں سڑکوں کی صفائی کی گئی جبکہ کئی مقامات پر سڑکوں کے کنارے اگلی گھاس پھوس کو بھی کاٹا گیا ۔ایس ایم سی ٹیموں نے وارڈ آفیسروں کی ہدایت پر کوڑے دانوں کی بھی صفائی کی ۔سرینگر میونسپل کارپوریشن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھریلو اور تجارتی کوڑا کرکٹ کو صفائی کرمچاریوں کیلئے حوالے کیا کریں ۔ کارپوریشن نے آنے والے دنوں میں سرینگر شہر کو سمارٹ اور صاف شہر بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے گا