Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

میونسپل کارپوریشن قومی شہری مشن کے تحت 240مکانات تعمیر کرنے میں ناکام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 15, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// رقومات کی حصولیابی کے باوجود سرینگر میونسپل کارپوریشن وانگن پورہ میں غریبوں کیلئے240رہائشی مکان بنانے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ کمپٹولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ تبتین کالونی میں18ڈھانچوں کی تعمیر کیلئے ٹھیکیداروں کو50لاکھ کے بجائے ایک کروڑ5لاکھ روپے کی رقم واگزار کی گئی اور ٹھیکیداروں سے28لاکھ روپے کا جرمانہ بھی وصول نہیں کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے شہری علاقوں میں غریب کنبوںکی بازآبادکاری اسکیم کیلئے سرینگر میں4جگہوں پر622مکان تعمیر کرنے کی تجویز کو منظوری دی تھی،جبکہ اس اسکیم کے تحت تعمیرات سے جڑے  دیگر کام جن میں پانی کی سپلائی کی فراہمی،نکاس آب و فضلہ نظام،اراضی کی حصولیابی، مشترکہ بیت الخلاء،ارضی کی دیکھ ریکھ اور سڑکوں کی تعمیر بھی شامل تھی۔مرکزی حکومت کی طرف سے رائج کی گئی یہ اسکیم جواہر لال نہرو قومی شہری مشن کے تحت شہری غرباء کیلئے بنیادی سہولیات کے سلسلے میں90بہ تناسب10کی شرح سے تعمیر کرنے تھے۔اس تعمیراتی کام کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سپرد کیا گیا جس کے دوران،سمر بگ،بہرار،تبتین کالونی اور وانگن پورہ میں مجموعی طور پر622 مکان تعمیرکرائے جانے تھے۔ کمپیٹولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ اس تعمیراتی کام کیلئے22کروڑ38لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا جن میں176کروڑ48لاکھ روپے تعمیراتی ڈھانچوں اور4کروڑ40لاکھ روپے دیگر متفرقات میںخرچ کرنے کیلئے منظور کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق یہ کام12سے 18ماہ میں مکمل کیا جانا تھا،تاہم اس دوران اگرچہ3جگہوں پر کام پورا کیا گیا تاہم سرینگر میونسپل کارپوریشن وانگن پورہ میں240 ڈھانچوں اور دیگر کام شروع نہیں کرسکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وانگن پورہ میں مناسب سروے نہ کرنے اور غلط تخمینہ تیار کرنے کی وجہ سے متاثرین کو اس کا استفادہ حاصل نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سال2010اور2015کے دوران کارپوریشن کو اس سلسلے میں10کروڑ روپے کی رقم واگزار بھی کی گئی۔ اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سمر بگ،بہرار اور تبتین کالونی میں382رہائشی مکانات کی تعمیر اور دیگر کام فروری2010اور نومبر2011کے درمیان مختلف تعمیراتی ٹھیکیداروں کو تفویض کیا گیا،اور انہیں یہ شرط رکھی گئی کہ یہ کام وہ12سے18ماہ کے دوران مکمل کرینگے۔رپورٹ کے مطابق تعمیراتی کام میں سست رفتاری کی وجہ سے بیچ میں ہی ٹھیکیدار دستبردار ہوئے اور ان کاموں کیلئے ایک دفعہ پھر سے ٹینڈر طلب کرنا پڑے،تاہم کارپوریشن نے شرائط کے مطابق ان ٹھیکیداروں پر28لاکھ50ہزار روپے کا جرمانہ عائد نہیں کیا۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی بھی ہوئی کہ تبتین کالونی میں18 رہائشی ڈھانچوں کے تعمیر کا کام50لاکھ22ہزار روپے پر الاٹ کیا گیا،تاہم ٹھیکیداروں کو ایک کروڑ5لاکھ 85ہزار روپے کی رقم فراہم کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کارپوریشن کے ریکاررڈمیں یہ بات درج ہی نہیں ہے کہ کن وجوہات کی بنیادوں پر ٹھیکیداروں کو55لاکھ63ہزار روپے کی اضافی رقم فراہم کی گئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

صفحہ اول

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ معاملات|| پارلیمنٹ کا پہلا دن ہنگامہ کی نذر اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے بعد حکومت بحث کرانے پر متفق

July 21, 2025
صفحہ اول

مقررہ ہدف 100فیصدحاصل ۔22منٹ میں دہشت گردی ٹھکانے تباہ:مودی

July 21, 2025
صفحہ اول

نائب صدر جگدیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

جگدیپ دھنکھڑ خرابئ صحت کے باعث نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?