میونسپلٹی یونین آسیہ نقاش سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// مکانات و شہر ی ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش سے سرینگر میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین کا ایک وفد ملاقی ہوااور اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔وزیرنے وفد سے کہا کہ ائیر پورٹ روڑ کو دیدہ¿ زیب بنانے اور صاف و شفاف رکھنے کے لئے تمام تر اقداماتکئے جائیں۔انہوں نے ان ملازمین کوہدایت دی کہ وہ سرینگر شہر کی صفائی یقینی بنانے میں حکومت کے ساتھ مطابقت قائم رکھیں۔وفود نے وزیر سے درخواست کی کہ سرینگر شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے مزید صفائی کرمچاریوں اور سینٹری سپر وائزروں کی بھرتی عمل میں لانے کے اقدامات کئے جائیں۔وزیرنے وفود کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر حل کرے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *