کپوارہ// فوج اور سپیشل آپریشن گروپ ہندوارہ نے پیر کو سرشام ہندوارہ مین مارکیٹ کا محاصرہ کیا۔زرائع نے بتایا کہ پیر کی شام کو فوج اور سپیشل آپریشن گروپ نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ہندوارہ میں مین بازار کا محاصرہ اور وہاں تلاشی کاروائی شروع کی۔ذرائع نے بتا یا مین بازار میں فوج کی بھاری نفری کو تعینات کر کے وہاں ناکہ بندی کی۔آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔