سید اعجاز
ترال//ترال کے مین بازار کے راتھر محلہ اور نائیک محلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ترال نودل اونتی پورہ سڑک پر سنیچر کے روز نکل کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔احتجاج میں شامل خواتین نے بتایا کہ انہیں گزشتہ ایک ہفتے سے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے دونوں محلوں کی آبادی پریشانیوں سے دو چار ہیں۔ انہوں نے بتایا جب بھی پانی آتا ہے، وہ ناقابل استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا پانی کے ساتھ اکثر کیچڑ ہوتا ہے ۔احتجاجیوں نے بتایا محکمہ کاکہنا ہے کہ بارش کا انتظار کرو ۔انہوں نے بتایا گندے پانی کے استعمال سے اس بستی کے لوگ بیماریوںمیں مبتلا ہوئے ۔اس دوران بعد میں پولیس کی یقین دہانی کے بعد خواتین نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔ ادھر مندورہ ترال ،کے لوگوں نے بتایا کہ ان کی بستی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے متعدد چھوٹے بچے یرقان میں مبتلا ہوئے ہیں ۔علاقے سے آئے ہوئے وفد نے بتایا محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے بھی حال ہی میں یہاں کا دورہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ یرقان گندے پانی کے استعمال کی وجہ سے ہوئی لیکن تاحال کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔ جبکہ بیماری کا سلسلہ برابر جاری ہے۔لوگوں نے دعویٰ کیا ہے ہر گھر میں تقریباً بچہ بیمار ہے۔ انہوں نے بتایا اگر یقین نہ آئے لوگ حکام ہسپتال سے جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میںحکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔