مینڈھر// مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں بی ایس ایف اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں ۔دفاعی تر جمان کر نل منیش مہتا کے مطابق مینڈھر منکو ٹ کے بلنوئی سیکٹر میں پا کستا نی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھا رتی چوکیو ں کو نشانہ بنا یا جبکہ رہا ئشی علاقو ں میں کئی مارٹر شیل داغے جس کے نتیجہ میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمی ہونے والے بی ایس ایف اہلکار کی شناخت ایس کے سوین کے طور پر ہوئی ہے جو200بٹا لین سے وابستہ ہے جس کو آرمی ہسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔وہیںعام شہر ی کی پہچان محمد یو نس ولد عبدل سکنہ بلنو ئی کے طور پر ہوئی ہے جس کو مقامی لو گو ں نے فو ری طور پر سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں پر وہ زیر علا ج ہے۔فائرنگ اور گولہ باری سنیچر کی صبح8بج کر 30منٹ پر شروع ہوئی جو دن کے 1بج کر 30منٹ تک جاری رہی جس دوران گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں ۔اس دوران ایک بھینس ہلاک ہوئی ہے جبکہ دیگر کئی مویشیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔بلاک میڈیکل افسرمینڈھرڈاکٹر پر ویز احمد خان کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی حالت خطر ہ سے با ہر ہے اور وہ سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں زیر علا ج ہے۔