سرینگر//پولیس نے بدھ کو کہا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں واقع دابی گاوں میں دو پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی پونچھ رمیش انگریال کے مطابق یہ ہتھیار اُن جنگجو اعانت کاروں کے کہنے پر بر آمد کئے گئے ہیں جن کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کوپولیس اور فوج نے جنگجوﺅں کے تین اعانت کاروں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے ہتھ گولے بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔