مینڈھر// مینڈھر پو لیس نے ائورلو ڈنگ اور بغیر کا غذات والی گا ڑیو ں کے خلاف کار روائی کر تے ہوئے 12گا ڑیو ں کے چالان کئے جبکہ 13 ضبط کرلی۔ ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے کی سربراہی میں پولیس کی طرف سے مختلف جگہو ں پر ناکے لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس دوران بغیر کا غذات اور ائورلو ڈنگ والی گا ڑیو ں کے خلاف کا رروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق اس دوران 12گا ڑیو ں کے چالان کئے گئے جبکہ13گا ڑیو ں کو ضبط کرلیاگیا ۔ریا ض تا نترے نے کہا کہ مسافر و ں کی طر ف سے شکا یات مل رہی تھیں کہ گا ڑیو ں میں ائورلوڈنگ ہوتی ہے اور فحش گانے بجائے جاتے ہیں جس پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وہ اس مہم کو جاری رکھیںگے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنایاجائے گاتاکہ لوگوں کودوران سفر پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے ۔کئی مسافروں نے بتایاکہ ڈرائیوروںنے پولیس کے ناکے دیکھ کر ہوشیاری سے کام لیکر سواریوں کو پہلے ہی اتار دیا جس کی وجہ سے انہیں پیدل بھی چلناپڑا ۔انہوںنے کہاکہ یہ ناکہ اچانک لگائے جانے کی ضرورت ہے جن کے بارے میں ڈرائیوروں کو پہلے سے خبر نہیں ہونی چاہئے ۔