مینڈھر//مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔دفاعی ترجمان کے مطابق منکوٹ کے سونا گلی علاقہ میں پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زور دار فائرنگ کی۔فائرنگ اور گولہ باری کا یہ سلسلہ ساڑھے تین بجے سے ساڑھے چار بجے تک جاری رہاجس دوران علاقے میں خوف و حراس پیدا ہوگیا ۔ذرائع کاکہناہے کہ پاکستانی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھارتی فوج نے بھی موثر جواب دیا ۔اس دوران کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔منکوٹ کے مقامی لوگوں کاکہناہے کہ فائرنگ اور گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنائی دے رہی تھیں ۔