مینڈھر میں گولہ باری،اوڑی میں زخمی ہوا فوجی دم توڑ بیٹھا

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
اوڑی+مینڈھر //اوڑی میں 7اگست کو شلنگ سے زخمی ہونے والا فوج کا ایک حوالدار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔جبکہ ماگام بڈگام میں گرینیڈ دھماکے میں زخمی سی آر پی ایف اہلکار بھی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔اُدھر پونچھ میں ہند پاک افواج کے درمیان تازہ گولی باری ہوئی۔ اوڑی میں ہی7اگست کو پاکستانی فوج کی فائرنگ سے فوج کا ایک حوالدار نریندر سنگھ ساکن ہری پور دہرادون اتراکھنڈشدید زخمی ہوا تھا۔ مذکورہ اہلکار سرینگر کے بادامی باغ اسپتال میںایک ہفتے کے بعدزخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔قابل ذکر ہے کہ 3اگست کو کمل کوٹ سیکٹر میں سرحد پار کی شلنگ سے تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔اس دوران 14اگست کو جنگجوئوں نے بٹہ پورہ ماگام بڈگام میں فورسز پر ایک گرینیڈ داغا تھا جس میں 4فورسز اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔شدید زخمی سی آر پی ایف اہلکار کانسٹیبل ریاض احمد بدھ نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں دو روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد بدھ بعد دوپہر مذکورہ اہلکار نے زندگی کی آخری سا نس لی ۔اُدھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر آر پارافواج کے درمیان گولی باری کے تازہ واقعات پیش آئے ۔ پاکستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علی الصبح5بجکر30منٹ پر پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے زوردار گولہ باری کی۔مینڈھر قصبہ میں دوکا ندارو ں کوبھی ہد ایت دی گئی کہ وہ اپنی دوکا نیں نہ کھولیں کیو نکہ مینڈھر قصبہ سے صرف ایک کلو میٹر کی دوری تک ما رٹر شیل پڑ رہے تھے ۔علاقے کے سکو لو ں میں بھی چھٹی کا اعلا ن کر دیا گیا ۔مینڈھر کے چھجلہ پتر ی علاقے میں حا جی محمو د احمد کے دو بیل فا ئر نگ کی زد میں آکر ہلا ک ہو گئے جبکہ درجن کے قریب مو یشی زخمی ہو ئے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *