مینڈھر//رام کنڈ میلے سے قبل اتوار کو ہنومان مندر مینڈھر سے ایک چھڑی یاترا نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے ۔چھڑی یاترا صبح دس بجے ہنومان مندر مینڈھر سے نکالی گئی جو مینڈھر بازار سے ہوتی ہوئی رام کنڈ پہنچی ۔اس موقعہ پر ایک کلو میٹر تک چھڑی یاترا میں موجود لوگوں نے پیدل سفر کیا جس کے بعد گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے نے چھڑی کو رام کنڈ مندر پہنچایا جہاں پر پہلے سے ہی بڑی تعداد میں لوگ انتظار کر رہے تھے۔بعد میںایک پاٹھ کا بھی انتظام کیا گیا ۔اس موقعہ پر پولیس آفیسران اور سول انتظامیہ کے افسر بھی موجو دتھے۔