مینڈھر//منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے گو رنمنٹ ڈگری کا لج مینڈھر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدار ت پر نسپل گورنمنٹ ڈگری کا لج مینڈھر جا وید قاضی نے کی۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یا دو مہمان خصو صی اور ایس ڈی پی او مینڈھرشاہد نعیم چوہدری مہما ن ذی وقار کے طور پر شریک ہو ئے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقر رین نے کہا کہ منشیات کی لت انسان کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے اور مدافعتی نظام کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ منشیات کے نقصانات کے بارے میں عوام کے اندر شعور بیدار کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلاناہوگی ۔ انہو ں نے کہا کہ منشیات کا استعمال پورے پورے خاندانوں کو تباہ کر رہا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔ منشیات مخالف تحریک کے سربراہ لیا قت چوہد ری نے کہاکہ منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں پولیس و انتظامیہ کو ذمہ دارانہ رول اداکرناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس ناسور نے سماج کو تباہ کرکے رکھ دیاہے ۔اس موقعہ پربولتے ہوئے نوجوان صحا فی سمت بھا رگو نے کہا کہ منشیا ت کے سوادگر میڈیسن کی شکل میں خطہ پیر پنجال میں کھلم کھلا موت بانٹ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے اسباب کا جائزہ لیں تو سرِفہرست بے روزگاری،بنیادی سہولتوں کا فقداناور مثبت سرگرمیوں کی کمی نظرآتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس کا شکار نئی نسل بنتی جارہی ہے او ر چھوٹے چھوٹے لڑکے بھی منشیات کے عادی ہورہے ہیں ۔اس موقعہ پر بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر ذوالفقا چوہد ری بھی موجود تھے ۔