مینڈھر//گزشتہ روز مینڈھر میں طو فانی با رش میںعلا قہ نکہ منجا ڑی میںمو یشی خانہ گر گیاجس کے نتیجہ میں دو بھینسیں ہلاک ہوئی ہیں ۔اس دوران دیگر جگہو ں پر پا نچ مکا نات کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچاہے جبکہ ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے ، البتہ کوئی بھی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان کے مطابق نکہ منجہا ڑی میں طا رق محمو د ولد نذیر احمد کا مو یشی خا نہ گر گیا جس کے نتیجہ میں اس کی دو بھینسیںہلاک ہو گئی جبکہ بھا ٹی دھا ر ، سلو اہ اور دیگر کئی جگہو ں طو فانی با رش سے پانچ مکا نو ں کو بھی جز وی نقصان پہنچا ہے اوراسی طرح سے سلواہ میںایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام پٹواریوں کو حکم جاری کیاگیاہے کہ وہ نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں۔