سرینگر// ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک جواں سال شہری زمینی تودے کے نیچے آکر دفن ہوگیا جبکہ ایک علیحدہ واقعہ میں کئی مویشی ایک شیڈ کے نیچے آگئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق 35سالہ محمد شوکت ولد محمد حسین ساکن کالر مورا(مینڈھر) ایک زمینی تودے کے نیچے آکر دفن ہوگیا۔یہ تودہ کوٹلی کے گولر نارا ڈھوک علاقے میں شدید بارش ک وجہ سے گر آیا۔
شوکت کی لاش مقامی لوگوں کے ہاتھوں بر آمد کی گئی ہے۔
مینڈھر کے ہی سانگیوٹ گاوں میںایک علیحدہ واقعہ میں بدھ کی صبح مویشیوں کا ایک شیڈ ڈھ گیا جس کے نیچے کئی مویشی آگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کم و بیش چھ بھینسیں شیڈ کے ملبے کے نیچے دبی ہیں اور اُنہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔