مینڈھر//مینڈھرکے سر حدی علاقو ں میں فا ئر نگ اور گولہ باری کا سلسلہ تھمنے کا نا م نہیں لے رہا ہے اورسنیچرو اتو ار کی درمیانی شب دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستانی فوج نے بالاکوٹ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں قائم بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس دوران متعدد مارٹر گولے رہائشی آبادی والے علاقوں میں بھی گرے ، فائرنگ اور گولہ باری کایہ سلسلہ تین گھنٹے جاری رہا۔ کئی رہائشی علاقوں بالاکوٹ، سندوٹ، بسونی، دھر اٹی،بھروتی اور سوہا لہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔فوج کے مطابق پا کستا نی فا ئرنگ کا بھا رتی افو اج نے معقول جو اب دیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ اور گو لہ با ری سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گولہ باری کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سارا علاقہ کانپ اٹھا اور جنگ جیسی صورت حال بن گئی ۔محمد حسین نامی ایک شخص نے بتایاکہ اس قدر شدید فائرنگ اور گولہ باری کبھی کبھار ہی ہوتی ہے ۔