عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ //پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سپاہی مینڈھر کے بی جی سیکٹر میں تعینات تھا اور اسے سینے میں شدید درد کی شکایت تھی۔انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل دھرم ویر سنگھ کے طور پر شناخت کیے گئے سپاہی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔