مینڈھر//مینڈھر میں آتشزدگی کی دو مختلف وارداتوں میں گھاس خاکستر ہوگیااور ایک مکان کوجزدی طور پر نقصان پہنچا۔ اڑی علا قہ میںآگ کی واردات میںسال بھر کیلئے ذخیرہ کیاہوا گھاس خاکستر ہوگیاہے ۔یہ گھاس سرپنچ محمد صدیق کاکا تھا جسے اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ کردیا۔اگرچہ آگ بجھانے کیلئے قرب و جوار سے بڑی تعدا دمیں لوگ بھی جمع ہوئے اور اس دوران فائرسروس کی ٹیم بھی آگئی لیکن تب تک سب گھاس جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکاتھا۔ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔دریں اثناء منکو ٹ میں رات کے وقت ایک مکان کو آگ لگ گئی تاہم اس پر علا قہ کے لو گو ں نے فو ری طور پر قابو پا لیا۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ محمد آزاد کے مکان میں رات کے وقت آگ نما دار ہوئی جس کے دوران بڑی تعداد میں لوگ دوڑ کر وہاں پہنچ گئے اورمحکمہ فائر سروس کی ٹیم بھی پہنچی جس نے لوگوں کی مدد سے آگ پر قابوپالیا۔ محمد آزاد نے اس واردات کا الزام محمد اخلاق نامی شخص پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بارے میں پتہ چلاہے کہ آگ کس نے لگائی ۔انہوںنے کہاکہ مکان میں رکھی ہوئی چیزیں تباہ ہوئیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔انہوںنے بتایاکہ اس حوالے سے انہوںنے پو لیس تھانے مینڈھرشکایت درج کرائی ہے ۔چوکی افسر منکو ٹ کاکہناہے کہ مکان کو نقصان ہو ا ہے البتہ خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوںنے بتایاکہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوپائی لیکن اس ضمن مینڈھر پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔