مینڈھر//کرشنا گھاٹی اور ساوجیاں سیکٹر کے ایک روز بعد ہندپاک افواج کے درمیان مینڈ ھر،منکو ٹ اور بالاکوٹ سیکٹرو ں کے علاوہ شمالی کشمیر کے مژھل سیکٹر میں آرپارزوردار گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں 2شہری ہلاک جبکہ 3 فوجی اہلکاروں سمیت12افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔اس دوران کم از کم 32رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچاہے۔ بالاکو ٹ اور مینڈھر سیکٹر میں کئی مقامات پر دونوں ممالک کی افواج کا آمنا سامنا ہوا جس دوران پاکستانی فوج کی طرف سے داغے گئے کئی مارٹر گولے رہائشی آبادی والے علاقوں میں بھی گرے جس سے اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ کئی مکانوں کو شدید نقصان پہنچاہے ۔ ذرائع کے مطابق مینڈھر اور بالاکو ٹ سیکٹر میں حد متا رکہ پر سو مو ار کی صبح سے ہی گو لہ با ری اور ما رٹر شلنگ کا سلسلہ جا ری ہو گیا جس کے نتیجہ میںبالاکوٹ میںتین بھارتی فو جی اہلکارزخمی ہو گئے جن میں سے دو کو بذریعہ ہیلی کا پٹر ادھمپور منتقل کیا گیا جبکہ ایک کا علا ج آرمی اسپتال راجو ری میں چل رہا ہے ۔ بالا کو ٹ سیکٹر میں پنجنی، دھر اٹی، سواہلہ، بھر وتی، بالاکو ٹ، تر کنڈی، لنجو ٹ جبکہ مینڈھر سیکٹر میں دھیر ڈبسی، گو ہلد ، بسونی ڈھر انہ، سخی میدان کے علا وہ کئی علا قو ں میں زور دار فا ئرنگ کی گئی تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ۔وہی ریلا ں گو ہلد میں دو مکان پو ری طر ح تبا ہ و بر با د ہو گئے جبکہ ایک کو جز وی طور پر نقصان پہنچا ۔ دیگر مقامات پر بھی چار مکان تباہ ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔فا ئر نگ کایہ سلسلہ مینڈھر سیکٹر میں 3بجے تک جا ری رہا جبکہ بالاکو ٹ سیکٹر میں فا ئر نگ شام دیر تک رک رک کر چلتی رہی۔ دن بھر علاقہ میں خوف کا ماحو ل رہا اور لو گ دن گھر و ں میں قید رہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر شری ٹھا کر شیر سنگھ نے جا مع مسجد مینڈھر سے اعلا ن کر وایا کہ تما م لو گ گھر و ں کے اندر رہیںاوراپنی جان کو بچانے کی کوشش کریں ۔ادھر پا کستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر مظفر آباد کے کوٹلی نکیال سیکٹر میں گاؤں بائی دڑہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل امتیاز اور برزگ شہری محمد سفیرجا بحق جب کہ3 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت سید محمد، ملک بشیر اور 4 سالہ بچہ مہروزکے بطور کی گئی ہے۔نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر سردار ذیشان نثار نے ڈان کو بتایا کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر شیل کے نتیجے میں ایک 30 سالہ پولیس کانسٹیبل امتیاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے تاہم ذیشان نثار نے بتایا کہ انتظامیہ کو تصدیق کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ہلاکتوں کا صحیح اندازہ اْسی وقت ہوگا جب شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ تھمے گا۔دوسری جانب وادی نیلم کے شمال مشرق میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے مرکزی نیلم ویلی روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 مسافر زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر نیلم سردار وحید نے بتایا کہ فلکاں گاؤں میں بھی ہندوستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔دوسری جانب ہندوستانی فائرنگ سے نکیال سیکٹر کے گاؤں ڈبسی میں بھی محمد بشیر نامی ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا۔پاکستان کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے پونچھ، بٹل، مدارپور اور درہ شیرخان میں بھی بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 6 افراد زخمی جب کہ 25 مکانات اور3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ادھر شمالی کشمیر کے مژھل سیکٹر میں بھی صبح سے آرپار گولہ باری جاری ہے اور رک رک کر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے دونوں جانب سے گولہ باری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مژھل کی آبادی گھروں میں سہم کررہ گئی ہے۔پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔