مینڈھر کے ڈھکی ڈیرہ میں علاقے میں نالے میں پانی کی طغیانی میں اضافے کی وجہ سے پانی میں بہہ گئی دونوں بچیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شام دو لڑکیاں اور ایک لڑکا نالے کے پانی میں ڈوب گئے تھے جبکہ مقامی افراد نے لڑکے کو بحفاظت نکال لیا تھا تاہم دونوں لاپتہ لڑکیوں کو آج صبح تقریباً5کلومیٹر کی دوری سے برآمد کر لی ہیں۔