مینڈھر/پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں پولیس چار منشیات فروشوںکوگرفتار کرکے ان کی تحویل سے ایک کلو گرام ہیروئن اورپانچ کلو بکی ضبط کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے( آئی پی ایس) کی ہدایت پر شیخ سلیم بٹ کے پی ایس انچارج پولیس تھانہ پونچھ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مینڈھر پولیس کی مدد سے علاقے میں ایک ناکہ لگایاجس دوران مقصود احمد ولد محمد افسر خان سکنہ سخی میدان اور جا وید ولد غلام محمد سکنہ دبڑ اج ساگر ہ کوروک کر ان کی تلاشی لی گئی جن کی تحویل سے ایک کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی ۔ بتا یا جا تا ہے کہ ایک کلو برائون شوگر کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑو ں روپے ہے۔اس سلسلے میںپولیس تھانہ مینڈھر میں ایف آئی آرزیر نمبر57/17زیر دفعہ8/21,22,19این ڈی پی ایس ایکٹ کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔یا درہے کہ دو ہفتو ں کے اندر پو لیس نے مینڈھر سے منشیا ت کا دھندہ کر نے والے کئی افراد کوگرفتار کیاہے جن میں دوائیوں کی دکان کرنے والا ایک شخص اور ایک غیر ریاستی شہری بھی شامل ہیں ۔دریں اثناء پولیس نے پونچھ سے بھی منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے ان کی تحویل سے پانچ کلو گرام بکی برآمد کی ہے ۔ان منشیات فروشوں کی شناخت ہرمیت سنگھ بگا ولد بلدیو سنگھ ساکن محلہ کھوڑی ناڑ پونچھ وارڈ نمبر 6 اور ومل کمار پینٹو ولد چونی لال ساکن جھولاس کے طور پر کی گئی ہے ۔یہ دونوں منشیات فروش ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK02-0985 پر سوار ہو کر کہیں جارہے تھے جس دوران پولیس نے گاڑی روک کر ان کی تلاشی لی ۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ پونچھ میںایف آئی آرزیر نمبر37/17 زیر دفعہ8/21,22,19این ڈی پی ایس ایکٹ کاکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔مینڈھر اور پونچھ کے لوگوں نے پولیس کی ان کارروائیوں کی سراہناکی ہے ۔