Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر تولہ مولہ میں جوش و خروش

Mir Ajaz
Last updated: June 3, 2025 11:09 pm
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE

لیفٹیننٹ گورنر کی مندر میں حاضری
شردھالوئوں سے تبادلہ خیال،امن و آشتی کیلئے دعا کی

عظمیٰ نیوز سروس

Contents
لیفٹیننٹ گورنر کی مندر میں حاضری شردھالوئوں سے تبادلہ خیال،امن و آشتی کیلئے دعا کیماتا کے آشیرواد سے آپریشن سندور میںکامیابی ملی:ترون چگعظمیٰ نیوز سروسپنڈت برادری سماج کا ایک اہم جز:ڈاکٹر فاروقلوگوں کی بلا لحاظ مذہب و ملت شرکت بھائی چارے کی مثال:طارق قرہکشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی بہت ضروری :محبوبہ مفتی

 

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر ضلع گاندر بل کے تولہ مولہ میںکھیر بھوانی مندر میں حاضری دی اور جموں و کشمیر کے اَمن، خوشحالی اور تمام لوگوں کی بھلائی کے لئے دُعا کی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدتمندوں سے بات چیت کی اوراس مبارک موقعہ پر اپنی دِلی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے میلے کے پُرامن اور کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنانے پر ضلعی اِنتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ اِداروں کی کوششوں کو سراہا۔انہوںنے میڈیا اَفرادسے بات چیت کرتے ہوئے ماتا کھیر بھوانی کے عقیدت مندوں کی یاترا کو آسان، محفوظ اور پریشانی کے بغیر بنانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’آج بڑی تعداد میں عقیدت مند ماتا کھیر بھوانی مندر میں جمع ہوئے جو ایک خوش آئند علامت ہے۔میرے خیال میں 22؍ اپریل کو ہوئے گھنائونے دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی بار اِتنی بڑی تعداد میں لوگ کسی ایک مقام پر جمع ہوئے ہیں۔ ماتا کھیر بھوانی جموں و کشمیر کے عوام پر اَپنا آشیرواد جاری رکھیں۔انہوں نے عقیدت مندوں اورکشمیری پنڈت کمیونٹی کے اَرکان سے بھی بات چیت کی اور اُنہیں ان کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مسائل پر مناسب حل کرنے اور اَزالے کا یقین دِلایا ۔ انہوں نے ماتا کھیر بھوانی مندر میں یاتری بھون کی تعمیراتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ نے مزید کہا کہ سالانہ اَمرناتھ یاترا کی تیاریاں زور وں پر ہے ۔ یاتری نواس میں تعمیراتی کام بھی جاری ہے اور یاتریوں کی سکیورٹی کے لئے حکام پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے ملک بھر کے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ امرناتھ یاترا میں شرکت کے لئے ضرور آئیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری اتل ڈلو، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری، آئی جی پی وِی کشمیر کے بردی،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جِتن کشور ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

ماتا کے آشیرواد سے آپریشن سندور میںکامیابی ملی:ترون چگ

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور پربھاری جموں و کشمیر ترون چگ نے بی جے پی (جموں و کشمیر)کے صدر ست شرما، جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما، ایم ایل اے راجیو جسروٹیہ اور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ تولہ مولہ میں کھیر بھوانی مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن اور ہر بھارتی کی بھلائی کیلئے دعا کی۔چگ نے کہا’’یہ مندر صرف عبادت کی جگہ نہیں ہے، یہ ایک شکتی پیٹھ ہے ،طاقت، علم اور حکمت کا ایک لازوال مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن اور دور اندیش قیادت میں وکست بھارت کی ترقی کیلئے ماتاکھیر بھوانی سے دعا کی۔آپریشن سندور پر بات کرتے ہوئے چگ نے کہا’’ماتا کھیر بھوانی کی برکت سے آپریشن سندور کو تاریخی کامیابی ملی۔ ہماری بہادر افواج نے وزیراعظم مودی کی قیادت میں پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کو سبق سکھایا۔ یہ آپریشن بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور عزم کی روشن مثال ہے‘‘۔

 

پنڈت برادری سماج کا ایک اہم جز:ڈاکٹر فاروق

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سالانہ کھیر بھوانی میلہ کے موقع پر تولہ مولہ جاکر مندر میں عقیدتمندوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وہاں موجودہ پنڈت برادری کے ساتھ بات چیت کی اور اُن کا خوش آمدید کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدیم اور تاریخی مندر کے ساتھ ہندو خصوصاً پنڈت برادری کو زبردست عقیدت رہی ہے اور یہاں کے مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کو تمام قسم کی سہولیات دستیاب رکھنے میں کلیدی رول ادا کرتے آئے ہیں اور آج بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات میں بھی کشمیری پنڈت برادری کے تئیں مقامی آبادی نے اپنے فرائض نبھائے اور پنڈتوں برادری کو تمام سہولیات دستیاب رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیری عوام کسی بھی صورت میں مکمل نہیں اور پنڈت برادری ہمارے سماج کا ایک اہم جز ہے۔ان کے ہمراہ کابینہ وزیر ستیش شرما،وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان، صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت میر، ڈاکٹرسمیر کول اور سید توقیر احمد اور دیگر عہدیداران بھی تھے۔ نیشنل کانفرنس یوتھ ونگ کی طرف سے صوبائی صدر مشتاق میر کی نگرانی میں ایک کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان شریف الدین شارق نے کھیر بھوانی ٹکر کپوارہ جاکر وہاں پنڈت برادری کو پارٹی قیادت کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

 

لوگوں کی بلا لحاظ مذہب و ملت شرکت بھائی چارے کی مثال:طارق قرہ

یو این آئی

گاندربل//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی)کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع مشہور کھیر بھوانی مندر میں ‘میلہ ماتا کھیر بھوانی’ میں شرکت کرنے والے عقیدتمندوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا جو خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میلے میں بلا لحاظ مذہب و ملت اور پارٹی کے لوگ شرکت کر رہے ہیں جو جموں و کشمیر کے بھائی چارے کی ایک مثال ہے ۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا’’ہر سال کی طرح اس سال بھی اس میلے میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے جو بہت ہی خوشی کی بات ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر ہمیشہ سے ایک گلدستہ رہا ہے اور یہ ہمیشہ ایسا ہی رہے گا۔ قرہ نے کہا کہ سال 1947میں تقسم کے وقت جب فسادات کی آگ بھڑکی تھی تو مہاتما گاندھی کو اس وقت بھی جموں و کشمیر میں ہی امید کی کرن نظر آئی تھی۔انہوں نے کہا’’اس وقت میلے میں بلا لحاظ مذہب اور پارٹی کے لوگ شرکت کر رہے ہیں جو یہاں کے بھائی چارے کی ایک مثال ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’یہاں لوگوں میں کوئی خوف نہیں پایا جا رہا ہے باوجودیکہ یہاں وقتاً فوقتاً خوف پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ ہمیشہ اپنے تہوار ایک ساتھ مل کر مناتے ہیں۔موصوف لیڈر نے کہا کہ اس میلے کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سرکار نے اچھے انتظامات کئے ہیں۔سیاحت کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘موجودہ سرکار متعلقین کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے ،اس میں اعتماد سازی کے اقدام کرنے کی ضرورت ہے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے محکمہ سیاحت کو ملک کی دوسری ریاستوں کے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تاکہ یہ شعبہ بحال ہوسکے ‘۔

کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی بہت ضروری :محبوبہ مفتی

یو این آئی

گاندربل// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسائل کا حل تب تک ممکن نہیں ہے جب تک کشمیری پنڈت واپس نہ آئیں گے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ امن کی بحالی کے لئے ایک سیاسی عمل چلنا چاہئے جس میں ہمارے کشمیری پنڈت بھی شامل ہونے چاہئیں ۔سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا’’یہ ایک ایسا دن ہے کہ جب یہاں ملک کے مختلف حصوں سے کشمیری پنڈت آتے ہیں اور ہم ان کا استقبال کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’امن کی کی بحالی کے لئے ایک سیاسی عمل چلنا چاہئے جس میں ہماری کشمیری پنڈت شامل ہونے چاہئیں اور کشمیر کے مسائل کا حل تب تک ممکن نہیں ہے جب تک کشمیری پنڈت واپس نہ آئیں گے‘‘۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی ہونی چاہئے کیونکہ وہ کشمیری پنڈت کشمیر کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مغل شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق آبائی گاؤں میں سرکاری اعزازاور پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک
پیر پنچال
راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی وزیر اعظم کے دورہ سے قبل 5درجن مقامات پر تلاشی مہم
پیر پنچال
راجوری کے سرحدی گاؤں میں مشتبہ آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماری کی لہر انتظامیہ حرکت میں ، محکمہ صحت کی تین ٹیموں نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کر کے معائنہ کیا
پیر پنچال
عالمی یوم ماحولیات پر گول میں صفائی و شجرکاری مہم کا انعقاد
خطہ چناب

Related

کشمیر

ائر لائنز کی لوٹ مار ختم شاہراہ کی بندش کا کم اثر پڑے گا:عمر

June 5, 2025
کشمیر

ماحولیات کاعالمی دن پالی تھین یا پلاسٹک پر 2008سے پابندی لیکن عملدر آمد کہیں نہیں

June 5, 2025
کشمیر

وندے بھارت ٹرین ایک تاریخی سنگ میل انڈسٹریز سے نکالے گئے ملازمین کے مطالبات پر غورکیا جائے

June 5, 2025
کشمیر

عید الاضحی کیلئے مناسب انتظامات کی تلقین

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?