عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا ہے کہ میلہ کھیر بھوانی کے لئے سیکورٹی کے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کہاجیسا آپ جانتے ہیں کہ میلہ کھیر بھوانی جلد ہی شروع ہونے والا ہے اور 3 جون کو اہم فنکشن ہے۔
ان کا کہنا تھااس میلے میں شرکت کرنے کے لئے پوری وادی سے عقیدت مند آتے ہیں۔ بردی نے کہاجموں وکشمیر پولیس نے پیرا ملٹری فورسز اور ٹریفک ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ اس ایونٹ کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاتمام تیاریاں احتیاط سے کی گئی ہیں تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حالیہ پہلگام حملے کے بعد خدشات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاامرناتھ یاترا سمیت اہم تقریبات کے لیے سیکورٹی کا ہمیشہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسے مضبوط بنایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اس سال بھی اسی سطح کی سیکورٹی برقرار رکھی جائے گی۔
میلہ کھیر بھوانی کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں:آئی جی پی کشمیر
