گاندربل//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے تولہ مولہ کا دورہ کرکے آنے والے میلہ کھیر بھوانی کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔بعد میں صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران میلہ کے احسن انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کوبتایا گیا کہ 5عمارتوں میں 75کمرے مہمانوں کے لئے تیار ہیں۔اس کے علاوہ شردھالوئوں کی اقامتی سہولیات کے لئے دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔صوبائی کمشنر نے سیوریم ٹریٹمنٹ پلانٹ کو فوری طور چالو کرنے کی ہدا یت دی۔صحت سہولیات کے بارے میں صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ یہاں 12بستروں والے ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے علاوہ ادویات کا معقول سٹاک دستیاب رکھا جارہا ہے۔انہوں نے موجودہ پارکنگ سہولیات کے علاوہ پارکنگ کے لئے مزید جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں آئی جی ٹریفک بسنت رتھ،اوراے ڈی سی گاندربل کے علاوہ متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔