میڈرڈ، 24 اپریل (یو این آئی ) لیونل میسی نے بارسلونا کے لیے اپنے 500 ویں گول کی بدولت لا لیگا چمپئن شپ میں ریال میڈرڈ کو 3۔2 سے شکست دے کر ٹائٹل کی توقعات کو برقرار رکھا۔میسی نے ساتھ ہی میڈرڈ کے خلاف اپنے گول کی خشک سالی کو بھی ختم کیا۔آئیون ریکٹک کے بہترین اسٹڑائیک کے بعد میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کو مقررہ وقت سے 13 منٹ پہلے میسی کے خلاف رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے ملے سرخ کارڈ سے بارسلونا کے لئے جیت کی راہ آسان ہو گئی۔پہلے ہاف میں کیسمرو کے اوپنر کے بعد میسی نے برابری کا گول داغا اور جیمز روڈرگیز نے چار منٹ بعد ہی برابری کا گول کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ اگرچہ اسٹاپج ٹائم میں ارجنٹائن کے میسی نے اپنے زبردست گول کی بدولت جیت کا گول کر ریال کو 3۔2 سے ہرا دیا اور بارسلونا کے مسلسل تیسرے لا لیگا ٹائٹل کی امیدیں بڑھا دیں۔اس جیت کے بعد بارسلونا 75 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ میڈرڈ کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں لیکن اس کا ایک میچ باقی ہے ۔ میچ میں لائنل میسی کا دوسرا گول تھا جس کے ساتھ میسی نے اپنے کیریئر کے 500 گول بھی مکمل کرلیے ہیں۔ریال میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ برنابیو میں کھیلے جانے والے میچ کا پہلا گول ریال میڈرڈ کے کیسمیرو نے 28 ویں منٹ میں کیا جسے بارسلونا کے لائنل میسی نے 33 ویں منٹ میں ہی برابر کردیا۔ 90 منٹ کا کھیل مکمل ہونے پر مقابلہ 2۔2 سے برابر تھا تاہم اضافی انجری ٹائم میں لائنل میسی نے اپنا جادو دکھاتے ہوئے فیصلہ کن گول اسکور کردیا اور ٹیم کو فتح دلادی۔اس کامیابی کے ساتھ ہسپانوی لیگ میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ 75 ۔75 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ہیڈ ٹو ہیڈ ٹائی بریکر میں بارسلونا کو برتری ہے البتہ لیگ میں بارسلونا کو مزید 5 جبکہ ریال میڈرڈ کو 5 میچ کھیلنے ہیں اور ٹائٹل کسی کے بھی نام ہوسکتا ہے ۔ میچ کے دوران میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کئی موقعے ملے تاہم وہ گول نہ کرسکے ۔ واضح رہے کہ ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اب تک جتنے بھی میچ ہوئے ہیں ان میں لائنل میسی سب سے زیادہ 23 گول کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہونے والے میچوں کو 'ایل کلاسیکو' کہا جاتا ہے ۔لائنل میسی گزشتہ 10 لیگ میچوں میں 14 گول کرچکے ہیں جبکہ وہ ہسپانوی لیگ میں 31 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔رواں سیزن میں میسی نے 46 میچوں میں بارسلونا کی نمائندگی کی جن میں انہوں نے 47 گول کیے ۔یواین آئی