کیمپ ناؤ/ ارجنٹینا کے کرشمائی فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا 600 واں گول داغ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔میسی کے اس ریکارڈ گول کی بدولت ہسپانوی کلب بارسلونا نے لا لیگا کے ایک میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو 1۔0 سے ہرا دیا۔یہاں اپنے گھریلو میدان پر کھیل رہی بارسلونا کے لئے میسی نے میچ کے 26 ویں منٹ میں گول داغا جو ان کے کیریئر کا مجموعی 600 واں اور بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 539 واں گول تھا۔میسی اپنی قومی ٹیم ارجنٹینا 61 گول کر چکے ہیں۔اس جیت کے ساتھ ہی بارسلونا نے مسلسل آٹھ میچ جیتنے والی اٹلیٹکو میڈرڈ کی جیت کے سلسلے کو بھی روک دیا۔بارسلونا 27 میچوں میں 69 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے جبکہ اٹلیٹکو اتنے ہی مقابلوں میں 61 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے ۔ریال میڈرڈ 54 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔یو این آئی