سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے تنظیم کے ایک سرکردہ مرکزی اور فعال رکن اورخاندان میرواعظ کے محب خاص عبدالقیوم وانی کے ماموں جان خواجہ غلام رسول وانی ساکن ملارٹہ سرینگر کی وفات پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ میرواعظ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم غلام رسول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ خاص طور پر جناب عبدالقیوم وانی کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی مغرت فرما کر جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل بخشے۔ مولوی محمد یعقوب مسودی کی قیادت میں تنظیمی وفد نے مرحوم غلام رسول وانی کے گھر جا کر اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب میں شرکت کی اورمیرواعظ کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔