سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق سوموار کو نئی دلی پہنچ گئے جہاں اُنہیں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے پیش ہونا ہے۔
میرواعظ کو ایجنسی کی طرف سے مبینہ فنڈنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے سلسلے میں تین بار نوٹس جاری ہوئی ہے۔
علیحدگی پسند لیڈر نے پہلی دو نوٹسوں کے جواب میں ایجنسی سے کہا تھا کہ اُس کی پوچھ تاچھ سرینگر میں ہی کی جائے کیونکہ دلی میں اُنہیں حفاظتی خدشات درپیش ہیں۔
تاہم تیسری نوٹس میں این آئی اے کی طرف سے میرواعظ کو یقین دلایا گیا تھا کہ اُن کے حفاظتی خدشات کا خیال رکھا جائے گا ۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق میرواعظ دلی پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل میرواعظ سرینگر سے علی الصبح روانہ ہوئے تھے۔