میر ظہور کا داچھی گام نیشنل پارک کا دورہ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//وزیر مملکت برائے جنگلات و ماحولیات ، پشو و بھیڑ پالن میر ظہور احمد نے کل داچھی گام نیشنل پارک اور لاری بل ٹراوٹ فارم کا دورہ کر کے وہاں وائیلڈ لائف اور فشریز محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ لاری بل ٹراوٹ فارم کے دورے کے دوران وزیر کوبتایا گیا کہ فارم میں 2016-17کے دوران 20لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔انہیں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک فارم میں 1.5لاکھ چھوٹی ٹراوٹ مچھلیاں پیدا کی گئیں جبکہ 20کوئنٹل رین بو ٹراوٹ صارفین کے لئے دستیاب رکھی گئیں۔انہیں مزید بتایا گیاکہ لاری بل فارم میں 6 ٹن ٹراوٹ مچھلی کی پیداوار کی صلاحیت موجود ہے ۔دورے کے دوران وزیر نے محکمہ وائیلڈ لائف کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا ۔ وزیر نے متعلقہ حکام کو لگن اور تندہی سے کام کر کے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔ انہوں نے داچھی گام نیشنل پارک کے ہمسایہ علاقوں میں جانکاری کیمپوں کا انعقاد کر کے مقامی لوگوں کو انسان ۔جانور تصادم اور جنگلات کے فوائد سے روشناس کرانے کے لئے کہا۔ میر ظہور نے پارک میں ریسکیو سینٹر کا بھی معائینہ کیا ۔ انہیں بتایاگیاکہ فی الوقت 4ہمالیائی بھالو ، ایک بھورا بھالو اور ایک چیتا مرکز میں موجود ہے۔انہیں بتایاگیا کہ ان حیوانوں کے روزمرہ کی غذائی ضروریات کے لئے ایک رضا کار تنظیم ایس او ایس فراہم کر رہی ہے ۔انہیں بتایاگیا کہ ان جانوروں کی غذائی ضروریات پر فی جانور 1000روپے یومیہ صرف کیا جارہا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *