سرینگر//بھیڑ و پشوپالن اور ماہی پروری کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے سنیچر کواینمل ہیلتھ اینڈ بائیو لاجیکل پروڈکٹس کا دورہ کر کے وہاں کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے وہاں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔وزیر مویشیوں کی بیماریوں اور اُن کے علاج کے بارے میں جانکاری عام کرنے پر زور دیا۔محکمہ کے کئی اعلیٰ افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔بعد میں وزیر نے نزدیکی شیپ ہسبنڈری دفتر کا دورہ کر کے کئی شیپ فارموں کے مالکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔