ڈورو // میر بازار قاضی گنڈ کے نزدیک جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر شدید طور پر زخمی ہوا۔پولیس نے بتایا کہ قریب پونے سات بجے زڈورہ میر بازار قاضی گنڈ کے متصل 66بٹالین سی آر پی ایف کی روڑ اوپننگ پارٹی پر جنگجوئوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔جنگجوئوں نے سورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور طرفین میں کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد جنگجو فرار ہوئے۔تاہم گولیوں کے تبادلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر انور علی شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیا گیا اور جنگجوئوں کی تلاش شروع کردی گئی۔