سرینگر //سابق وزیر اور ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ کے صدر غلام حسن میر نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے گورنر کو ریاست میں امن اور معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی ۔ گورنر نے غلام حسن میر کے اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں صلاح دی کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں تا کہ وہ ریاست کو آگے لے جانے میں اپنا رول ادا کر سکتے ہیں ۔ ادھر ایم ایل اے کلگام ایم وائی تاریگامی نے گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں امن و امان اور معمول کے حالات کی بحالی کے ساتھ ساتھ ضلع کلگام کی مجموعی ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے تاریگامی کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے سینئر رُکنِ اسمبلی سے اس بات کیلئے اتفاق کر لیا کہ ریاست میں معمول کے حالات بحال کرنے تک مکمل ترقی کے نشانے کو حاصل کرنا ناممکن ہے ۔ گورنر نے تاریگامی پر زور دیا کہ وہ خاص طور سے والدین اور بچوں کی کونسلنگ کریں کہ طلاب امن و قانون کی ناخوشگوار صورتحال میں شامل نہ ہو جائیں ۔