جموں// نیشنل کانفرنس کے لیڈر وممبر اسمبلی گاندربل نے اپنے مرحوم والد شیح عبدالجبار کی تصویر اسمبلی کے مین ہال میں نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے والد نے بھی ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں‘ ۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی کنگن شیخ اشفاق جبار وقفہ سوالات سے قبل اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور انہوں نے والد شیخ عبدالجبار کی فریم بند تصویر ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے مانگ کی کہ اس کو اسمبلی کے باہری ہال میں نصب کیاجائے کیونکہ اُن کے والد کو ملی ٹینٹوں نے محب وطن ہونے کی بنا پرمارا تھا۔ اشفاق جبار نے کہاکہ میرا والد اس ایوان میں وزیر اور ایم ایل اے کی حیثیت سے رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باہر کچھ ایک لیڈران کی نئی تصویریں نصب کی گئی ہیں،میں کسی کے خلاف نہیں تاہم میرا یہ مطالبہ ہے کہ میرے والد محترم نے بھی اپنے ملک کیلئے قربانی دی ہے لہٰذا ان کی تصویر بھی یہاں نصب کی جائے۔ اس پرپارلیمانی امور کے ریاستی زیر عبدالرحمن ویری نے ایوان کو مطلع کیاکہ ایسے او ر بھی کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ایوان کے ممبران کومارا گیاہے ، اس لئے اس مانگ کے بارے میں حکومت کی طرف سے اجتماعی سطح پر مروج قواعدو ضوابط میںrelaxationدیکر غور کرنے کی ضرورت ہے تاہم توجہ دلاؤ تحریک کے دوران بھی اشفاق جبار نے یہ معاملہ پھر ایوان میں اٹھایا۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے مخاطب ہوکر کہا کہ انہوں نے ایک تصویر اپنے والد محترم کی یہاں لائی ہے،لہٰذا اس کو ایوان کے ہال میں نصب کرنے کی اجازت دی جائے جس پر تمام اپوزیشن اور چند حزب اقتدار کے ممبران نے حمایت کی ۔