Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

میرے لئے ملک سب سے پہلے ، ووٹ بینک بعد میں :مودی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
شہنشاہپور( بنارس)// وزیر اعظم نریندر مودی نے اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اور آدھار کارڈ سے ایمانداری کو فروغ ملنے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے لئے ملک پہلے ہے اور ووٹ بینک بعد میں۔  مسٹر نریندر مودی نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے ایمان، ایمانداروں کو لوٹ رہے ہیں۔ان لٹیروں کو ٹھیک کیا جا رہا ہے ۔ جی ایس ٹی سے چھوٹے چھوٹے کاروباری افراد جڑرہے ہیں۔ آدھار کارڈ سے بھی بہت سے لوگ جڑ چکے ہیں۔کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے غریبوں کے تمام پیسے نگل لئے تھے ۔ انہیں اب عوام کی بہبود کے لئے کام کرنا پڑے گا۔ بے ایمان کو ایمانداری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔  سال 2022 تک ملک کے ہر غریب کو گھر دلانے کا عزم دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ اس میں ریاست کی یوگی حکومت بہت حمایت کر رہی ہے ۔ اتر پردیش کی پیشرو حکومت کو بہت سے خطوط لکھ کر انہوں نے پوچھا تھا کہ کتنے غریبوں کے پاس گھر نہیں ہے ، لیکن اس حکومت کے پاس غریبوں کے گھر بنانے کے لئے کوئی فکر ہی نہیں تھی۔ بہت دباؤ کے بعد دس ہزار کی فہرست بھیج دی گئی تھی، لیکن یوگی حکومت نے لاکھوں لوگوں کا رجسٹریشن کرایا ہے ۔  وزیراعظم نے کہا کہ حفظان صحت، بجلی، ٹوائلٹ، گاؤں کو کھلے میں قضائے حاجت پاک بنانے جیسی باتوں سے لاعلمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ غریب اور متوسط طبقے کی زندگیوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جانوروں کے صحت میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جانوروں کی خدمت کا پیغام دیا جا رہا ہے ۔ جانور تو ووٹ بینک ہوتے نہیں، اسے کہیں ووٹ تو دینا نہیں ہے ۔ یہ جاننے کے باوجود، وہ جانوروں کی خدمت میں بھی مصروف ہیں کیونکہ ملک ان کے لئے پہلے ہے اور بعد میں ووٹ بینک۔مسٹرمودی نے کہا کہ ووٹ ملنے کے امکان سے کام کرنا سیاست کے لئے بدیہی ہے ۔ عام طور پر سیاستدان اسی طرح کرتے ہیں، تاکہ ان کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو لیکن ان کی شبیہ کچھ مختلف ہے ، کیونکہ ان کے لئے ملک سب سے بڑا ہے ، لہذا ان کی ترجیحات میں کوئی ووٹ بینک بنانا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ جانور کسی کو ووٹ نہیں دیتے ، لیکن ان کے لوگ جانوروں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اس قسم کی مہم پہلے کبھی بھی نہیں چلائی گئی۔  اپنی تقریبا 20 منٹ کی تقریر میں وزیر اعظم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کاموں کی کم از کم تین بار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے صحت میلہ میں سات سے زیادہ جانور سترہ مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔ کسانوں کو بھی اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مویشی پروری میں آگے بڑھنا پڑے گا۔  انہوں نے کہا کہ گجرات میں ڈیری کے شعبے میں آنے والے کوآپریٹو انقلاب نے کسانوں کو بہت مدد کی ہے ۔ اسی طرز پر لکھنؤ اور کانپور میں بھی دودھ خریدنے کا کام شروع کیا گیا تھا۔ دودھ کی قیمت سدھر رہی ہے ۔ اب کاشی کے کسانوں سے بھی دودھ خریدا جائے گا ۔ اس سے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں ملک 75 سالہ یوم آزادی منائے گا۔ آزادی کے مجاہدین کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ایک عزم لے کر چلنا چاہئے ۔ اگر ملک میں 125 کروڑ شہریوں کا ایک عزم ہو، تو ملک پانچ سالوں میں 125 کروڑ قدم آگے بڑھے گا۔ ان کا مقصد 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کی ترقی کے لئے ' سوائل ہیلتھ کارڈ' اسکیم شروع کرد یا ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

برصغیر

شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا قہرجاری

June 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر کی طرف سے میڈیا سیل کے قیام کا اعلان

June 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک میں کووڈ -19 کے معاملے بڑھ کر 4,302 ہو ئے؛ 24 گھنٹوں میں سات اموات

June 4, 2025
برصغیر

نکسل مخالف آپریشن جاری،جھارکھنڈ جنگل سے 2.5ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

June 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?