Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

میرے دوست انشائیہ

Mir Ajaz
Last updated: June 30, 2024 12:13 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

ایس معشوق احمد

صاحبو! اگر آپ خوشگوار زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو گوشہ نشینی اختیار کریں۔تنہا شخص دشمنوں کے شر اور دوستوں کی بری صحبت کے اثر سے محفوظ رہتا ہے۔ دانا کہتے ہیں کہ جس فرد کے جتنے دوست ہوں گے اس کی زندگی اتنی ہی خوش ذائقہ ہوگی لیکن میرے دوستوں کا چال چلن دیکھ کر مرزا کا خیال جدا ہے۔مرزا کہتے ہیں کہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے زندگی میں خوشی اور ذائقہ آہی جاتا ہے لیکن جس فرد کے دوست تمہارے دوستوں جیسے ہوں گے اس کی زندگی سے ذائقہ ایسے غائب ہوجائے گا جیسے تیز نمک سے سالن کا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے۔میرے دوست برے ہرگز نہیں البتہ انہوں نے عجیب طبیعت پائی ہے، کوئی فلموں کا دیوانہ ہے تو کوئی ادب کا شیدائی،کسی کو سیر و تفریح کا چسکا ہے تو کسی کو پیسے کمانے کی لت۔کسی پر حسینائیں فدا ہوجاتی ہیں تو کوئی حسیناؤں پر فدا ہوجاتا ہے لیکن جیسے بھی ہیں، ہیں تو میرے دوست ۔ ان کے ساتھ میرا وقت سہانا گزر جاتا ہے ۔ایسے خوش نصیب اب نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہیں جن کا وقت اس دور پرفتن میں بھی سہانا گزرتا ہے۔جب آپ میرے دوستوں کی طبیعت اور صحبت سے واقف ہوہی گئے ہیں تو ایک واقعہ سن لیجیے ۔میرا ایک دوست اپنی بیگم کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا۔ادب کا شیدائی اور شعر و شاعری کا رسیا بات بات پر اس کی زبان پر اشعار ایسے آتے ہیں جیسے بیس سال کی عمر میں اولین عشق کے دوران محبوبہ کا خیال بے ساختہ اور بار بار آتا ہے۔اس کی بیوی کی گود میں ایک سال کا خوش شکل بچہ تھا جس میں ان دونوں کی جان تھی۔جب ان کی باری آئی تو میاں بھی بیوی کے ہمراہ کمرے میں گیا۔بیگم کے جب ایک دو ٹیسٹ کئے گئے تو لیڈی ڈاکٹر نے بچے کو بغور دیکھا اور پھر اس کے باپ سے مخاطب ہوئی کہ تمہاری سمجھ میں کیوں نہیں آتا یہ ابھی چھوٹا ہے۔ کچھ تو خیال کیا ہوتا۔شرمندہ ہونے کے بجائے اس نے بس ایک مصرعہ داغ دیا؎
سمجھتے تھے مگر پھر بھی نہ رکھیں دوریاں ہم نے
اکثر ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔ملاقات طے شدہ ہو یا اچانک ہم میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہوجائے تو ریل کی طرح مختلف موضوعات کے شہروں ، وادیوں اور بیابانوں سے گزر کر دور کسی اسٹیشن پر رکتا ہے۔ہم آپس میں فلمی ایکٹریسوں سے لے کر ان کی اداؤں تک ، ان کی سرمئی آنکھوں سے لے کر ان کی مشہور فلموں تک ، ادیبوں سے لے کر شاعروں تک ، کبھی ادیبوں کے ادبی کارناموں کے متعلق گفت و شنید کرتے ہیں تو کبھی صحت افزاء مقامات کی سیر و تفریح کا پروگرام بناتے ہیں۔ایک روز ہمارا موضوع پطرس بخاری تھے کہ ایک دوست نے سوال داغا کہ پطرس بخاری نے کم کیوں لکھا؟۔ سوالی نے توپ کا رخ میری طرف کیا سو میں نے جواب دینے کی کوشش کی۔ بھائی پطرس مصروف آدمی تھے اور جو بندہ مصروفیت کی زنجیر میں گرفتار ہوا وہ مشکل سے رہائی پاتا ہے۔انہوں نے جتنا لکھا وہ عالم میں انتخاب ہے اور اس میں قارئین کی دل بستگی کا وافر سامان موجود ہے۔میں نے اٹک اٹک کر جو جواب دیا اس سے وہ مطمئن نہیں ہوا تو مرزا جلال میں آئے اور انہوں نے اس سوال کا جواب یوں دیا کہ میاں پطرس بخاری نے کتوں پر لکھ کر انہیں ادب میں خاص مقام دلایا لیکن کتوں کی خصلت ہے بھونکنا اور بھونک بھونک کر وہ انسان کی سماعت خراب اور نیند حرام کرلیتے ہیں۔ پطرس ٹھہرے شریف آدمی ان کو کیا خبر تھی کہ کتے فقط بھونکتے ہی نہیں بعض دفعہ کاٹ بھی کھاتے ہیں۔خصلت سے مجبور خدا جانے کتوں کو کیا سوجھی انہوں نے پطرس بخاری کو دھمکیاں دے کر خوفزدہ کیا اور یہ بھی فرمائش کردی کہ ہم پر لکھے مضمون کو فورا ردی کی ٹوکری میں ڈال دو اور ایک معافی نامہ خاص و عام کے سامنے لکھ کر دو کہ کتے انسانوں سے بہتر ہیں۔ مرزا کہتے ہیں کہ کتے کوئی فرمائش کردیں تو فوراً پوری کردینی چاہیے ورنہ بعد میں انجیکشن لگانے پڑتے ہیں کہ سوئی کی چھبن سے احتیاط بہتر ہے ۔آج تک کبھی ایسا نہ ہوا کہ کتا کسی فرد کو کھاٹ لے تو وہ واپس کتے پر حملہ آور ہوکر اس کے جسم پر اپنے دانت ثبت کردے بلکہ پہلی تدبیر وہ یہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس جاکر اپنا علاج کراتا ہے۔پطرس دانا تھے سو انہوں نے عافیت اسی میں سمجھی اور لکھنا ترک کردیا۔اس لئے ان کا سرمایہ قلیل ہے۔مرزا کی باتوں سے وہ مطمئن ہوا اور میں نے بھی اطمینان کا سانس لیا۔
دوستی کا باغ ہمیشہ سرسبز نہیں رہتا کبھی اختلاف کی ہوا اسے ویران کرتی ہے تو کبھی بگاڑ کی بارش اسے اجاڑ کررکھ دیتی ہے لیکن یادوں کی پھوار اور محبت کے چھڑکاؤ سے پھر یہ باغ سرسبز و شاداب ہوجاتا ہے۔میرا ایک دوست ہے جس سے کبھی میں ناراض ہوتا ہوں تو کبھی وہ مجھ سے جھگڑا کرکے روٹھ جاتا ہے۔اس کی ایک بری عادت ہے کہ ہمہ وقت یہ نعرہ اس کی زبان پر رہتا ہے کہ میں اور میری ہر بات معتبر ہے اور میرے خیال کا احترام ہرفرد پر لازم ہے۔اس کی بات سے جو اختلاف کرے گا اس کو یہ دھمکی ضرور سننی پڑتی ہے کہ میری بات کے خلاف گئے تو برا ہوگا، بڑے صاحب میرے دوست ہیں اس سے کہلوا کر تھانے میں بند کرا دوں گا۔ پچھلے سال اس دھمکی بابا نے ایک بارات میں بطور مہمان شرکت کی۔عادت سے مجبور اس نے وہاں بھی ضد پکڑ لی کہ مجھے دلہا مانو ورنہ بڑے صاحب سے کہہ کر تھانے میں بند کرا دوں گا۔اس دھمکی کا ردعمل جو ہوا وہ لائق بیان نہیں لیکن دس پندرہ روز تک میں بھی اسپتال جاکر اس کی خیریت دریافت کرتا رہا ۔پورے بیس روز بعد دلہے میاں گھر لوٹے۔بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اگر ان سے اختلاف کیا جائے تو معمولی بات پر دھمکی دینے کے بعد سیدھے تھانے اور کوٹ کچہری تک پہنچ جاتے ہیں۔ مرزا کہتے ہیں کہ جہلا سے اختلاف کرنا کتے کی ٹانگ کھانے کے برابر ہے۔کبھی آپ گر مصروفیت کی غلامی سے آزاد ہوئے تو میرے عجیب و غریب دوستوں سے ضرور مل لیجیے جن میں کچھ اچھی عادات کے مالک ہیں تو کچھ بری صحبت کے شکار۔آپ کو ان سے مل کر فائدہ ہوگا کہ ان سے مل کر دانا کچھ نہ کچھ ضرور سیکھ لیتے ہیں ۔نادانوں کو یہ دعوت دینا حماقت ہوگی کہ نادان فضول کاموں اور ہنسی مذاق میں اپنا اور دوسروں کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔

���
موبائل نمبر؛8493981240

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

May 31, 2025
ادب نامافسانے

بے موسم محبت افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

قربانی افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

آئینہ اور ہاشم افسانچہ

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?