اندور//رائل چیلنجرز بنگلور کے سرکردہ بلے باز اے بی ڈی ولیرس کی واپسی کو لے کر شک کی صورت حال تھی لیکن صرف دو میچوں سے دور رہنے کے بعد ہی انہوں نے آئی پی ایل 10 میں واپسی بھی کی اور اس کا کریڈٹ جنوبی افریقہ کے بلے باز نے اپنی بیوی کو دیا ہے ۔ڈی ولیرس نے پنجاب کے خلاف میچ میں ناٹ آوٹ 89 رن کی اہم اننگز کھیلی اور ٹیم کو لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچایا۔اگرچہ ٹیم یہ میچ آٹھ وکٹ سے ہار گئی تھی۔لیکن اے بی نے ایک بار پھر بنگلور کے لئے اپنی افادیت کو ثابت کر دیا۔آئی پی ایل کے ابتدائی دو میچوں سے باہر رہنے کے بعد بھی ڈی ولیرس کی واپسی کو مشکوک سمجھا جا رہا تھا۔لیکن انہوں نے پنجاب کے خلاف میچ سے ٹورنامنٹ میں واپسی کر لی۔جنوبی افریقہ کے بلے باز نے اپنی اس واپسی کا کریڈٹ بیوی ڈینیلا کو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو چونکایا۔میرے لئے یہ بنیادی طور پر ذہنی مضبوطی کی بات ہے ۔کوئی بھی کھلاڑی راتوں رات خراب کھلاڑی نہیں بن جاتا ہے ۔مجھے اپنے کھیل پر کوئی شک نہیں ہے اور نہ ہی مجھ میں کوئی جنگ ہے ۔ڈی ولیرس نے اپنی واپسی کو لے کر پوچھے جانے پر کہا کہ مجھے اپنی واپسی کو لے کر کافی شک تھا لیکن پھر میں نے اپنی بیوی کو فون کیا اور بتایا کہ مجھے شک ہے کہ میں واپسی کر پاؤں گا یا نہیں۔ لیکن میں نے جس طرح کا کھیل کا مظاہرہ کیا میں نے خود کو ہی چونکا دیا ہے ۔اے بی نے اپنی 46 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور نو چھکے لگائے ۔اپنی بیوی کو اس کھیل کا کریڈٹ دیتے ہوئے ڈی ولیرس نے کہا کہ میں نے جب انہیں فون کیا تو وہ میرے بیٹے کے پاس سو رہی تھی۔میں نے ان سے مشورہ مانگا اور انہوں نے تھوڑی دیر بعد مجھے فون کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ میری مدد کرتی ہیں اور مجھے پرسکون رہ کر کھیلنا چاہیے اور پھر انہوں نے کہا کہ وہ ہندستان آ رہی ہیں۔میرے لئے یہی تحریک تھی اور میں اس طرح کھیل سکا۔ڈی ولیرس کے اس بیان کے بعد کئی کھلاڑیوں اور آئی پی ایل نے بھی ٹویٹر پر اس تناظر میں پیغام دیا۔آئی پی ایل کے ٹوئٹر پر لکھا کہ کس طرح محترمہ ڈی ولیرس کے صحیح وقت پر فون سے ڈیولیرس خود پر شک سے نکل پائے اور واپسی کی۔وہیں مائیکل کلارک، یوراج سنگھ، کارلوس بریتھویٹ اور بہت سے شائقین نے بھی اے بی کی واپسی پر خوشی ظاہر کی ہے ۔