لاہور//پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ہر شخص کی دوسری شادی کی خواہش ہوتی ہے اور میری بھی لیکن یہ میری خواہش ہی رہ جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے دوسری شادی کے بارے سوال کا انتہائی خوشگوار ماحول میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوسری شادی کی خواہش آپ کی بھی ہو گی اور ہر شخص کی ہوتی ہے اور میری بھی ہے لیکن میری یہ خواہش صرف خواہش ہی رہ جائے گی۔ متنازعہ ماڈل عرشی خان کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں تو جانتا بھی نہیں ہوں کہ وہ کون ہیں، ایک بار مجھے میرے دوست نے ویڈیو بھیجی تھی۔یو این آئی