سرینگر//حریت (ع)ترجمان نے تنظیم کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی اور ان کی جملہ سیاسی و دینی سرگرمیوں پر عائد پابندی کو حکمرانوں کی بالادستی سے عبارت سیاستکاری قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ حریت چیرمین کو مسلسل اپنے گھر میں نظر بند رکھ کر ریاستی حکمران اپنے جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے دعوے کھوکھلے ثابت کررہے ہیں تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ اس قسم کے حربوں سے حریت پسند قیادت کے حوصلوں اور عزم میں کمزوری نہیں پیدا کی جاسکتی۔