سرینگر//متحدہ مجلس علماءکے امیر اعلیٰ و حریت (ع)چیئرمین میر واعظ محمد عمر فاروق نے خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پرحضرت عثمانؓ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں علم و عمل ، حلم و حیا، امانت و دیانت اور شجاعت و سخاوت کا پیکر قرار دیا ہے اور دین اسلام ، پیغمبر اسلاماور قرآن کریم کے تعلق سے عظیم الشان خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔ میرواعظ نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ حضرت عثمان غنی ؓ کی حیات طیبہ کو بطور نمونہ اپنی عملی زندگیوں میں اپنانے کا عزم کریں تاکہ معاشرہ کو گوناگوں مسائل سے نجات مل سکے ۔