Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

میرواعظ نے اسپتال میں کمسن ہبہ کی عیادت کی، پیلٹ گن پر پابندی کا مطالبہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 12, 2018 4:33 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE

 سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر میں فورسز کی جانب سے نہتے عوام  کیخلاف استعمال کئے جارہے مہلک اور غیر انسانی ہتھیار پیلٹ گن پر فوری طور پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں برسر جدوجہد کسی بھی قوم کیخلاف اس طرح کی سفاکیت کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا اور جس بے دردی کے ساتھ یہاں کے عوام کو مہلک ہتھیاروں اور کالے قوانین کے بل پر دبانے کا عمل جاری ہے عالمی برادری اور حقوق بشر کے عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ اس کا سنجیدہ نوٹس لیں۔

ایک بیان میں میرواعظ نے کشمیر میں نہتے عوام کو فورسز کی جانب سے پیلٹ کا نشانہ بنا کر ان کی زندگیوں کو ہمیشہ کیلئے اجیرن بنانے کے عمل کو ''سرکاری دہشت گردی'' کا بدترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح حکمرانوں نے یہاں کے عوام کی جائز آواز کو دبانے کیلئے پیلٹ جیسے غیر انسانی ہتھیار کو ان کے لئے مخصوص کررکھا ہے وہ اس بات کی علامت ہے کہ حکمران طبقہ یہاں کے عوام کی مبنی برحق جدوجہد کو دبانے کیلئے کسی بھی غیر انسانی اور غیر اخلاقی حربے استعمال کرنے سے گریز نہیں کررہا ہے۔

 میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں فورسز جس بے دردی کے ساتھ نہتے لوگوںکو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیں وہ بجائے خود کشمیر میں فورسز کی جانب سے ہو رہی حقوق انسانی کی پامالیوں کی ایک واضح مثال ہے اور اس سے قبل بھی فورسز کے ہاتھوں درجنوں کشمیری نوجوان جن میں بڑی تعداد کمسن بچوں اور خواتین شامل ہیں، کو پیلٹ کے قہر سے شدید طور پر زخمی کیا گیا اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کیلئے چلی گئی ۔

 میرواعظ، جنہوں نے سرینگرکے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال جاکر گزشتہ دنوں فورسزکی اندھا دھند فائرنگ اور پیلٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئی کمسن ہبہ نثار ،جس کی اس واقعہ میں ایک آنکھ بری طرح متاثر ہوئی تھی اور جس کا دوبار آپریشن کیا گیا ،کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

اس موقعہ پر میرواعظ نے کمسن ہبہ کے والدین اور عزیزو ں سے ملاقات کرکے اپنی ہمدردی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ہبہ نثار کی جلد صحتیابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 5, 2025
تازہ ترین

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں سرینگرشاہراہ پر رام بن کے چندر کوٹ میں گاڑیوں کے ٹکرانے سے 35 یاتری معمولی زخمی

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?