سرینگر// عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے بانی سربراہ اور ممتاز دینی رہنما میرواعظ مولوی محمد فاروق اورشہدائے حول کو ان کی 31ویں اور خواجہ عبدالغنی لون کی 19ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ شہادت کے دوران مختلف اداروں کی طرف سے مجلس ایصال ثواب، مقابلہ حسن قرات ، عطیہ خون اور مفت طبی کیمپ ، سمپوزیم اور سمینار منعقد کئے جاتے تھے لیکن امسال عالم گیر وبا ، لاک ڈائون اور سربراہ تنظیم میرواعظ محمد عمر فاروق کی نظر بندی کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں۔بیان میںمجلس عمل نے عوام الناس اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ پنچ وقتہ نمازوں خاص طور پر نماز جمعہکے موقع پر دعائوں کا اہتمام کریں۔