سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی ایک اطلاع کے مطابق عید الفطر کی نماز طے شدہ پروگرام کے تحت تاریخی عیدگاہ سرینگر میں صبح10:00 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز عید سے قبل 9:00 بجے میر واعظ محمد عمر فاروق فلسفہ عید الفطر پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالیں گے ۔ فرزندان توحید سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ بھر پو ر اجتماعیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بابرکت اجتماع میں نظم وضبط اور ملی یگانت کے ساتھ شر کت کریں ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سال صدقہ فطر مبلغ 50/- روپے فی کس مقررہوا ہے اوریہ نماز عید سے قبل ادا کرنا ضروری ہے ۔عوام سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ساتھ مصلیٰ (جائے نماز ) ضرور لائیں ۔ بارش کی صورت میںمرکزی جامع مسجد سرینگر میں وقت مقررہ پر عید کی نماز ادا کی جائیگی۔